آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت پشاورمیں آٹے کی قیمت میں ایک پھر اضافہ ہوگیا ہے۔پشاور کی مرکزی غلہ مارکیٹ اشرف روڈ میں اسپیشل فائن آٹا نایاب ہوگیا ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا ہے، 85 کلو آٹے کی بوری 400 روپے اضافے کے بعد 5800 روپے جب کہ 20 کلو کا تھیلا 1150 روپے سے بڑھ کر 1250 کا ہوگیا ہے۔آٹا ڈیلرز نے مارکیٹ میں آٹے کی کمی کے پیش نظر قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب نانبائیوں نے بھی آٹے کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی حکومت

اور ضلعی انتظامیہ سے نرخ میں فوری طور پر کمی کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں 85 کلو بوری کا ریٹ 6000 سے 6100 تک پہنچ گیا تھا جس پر روٹی کی قیمت 10 روپے سے 15 روپے تک پہنچ گئی تھی بعد ازاں صوبائی حکومت کے نوٹس پر قیمت میں کمی آئی تھی اور کچھ ماہ سے آٹا کی 85 کلو آٹے کی بوری 5200 سے 5400 تک فروخت ہو رہی تھی۔

Recent Posts

محمود خان اچکزئی نے تمام سیاسی جماعتوں سے نیا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان…

7 hours ago

تحریک طالبان پاکستان کو سرحد پار نشانہ بنایا جا سکتا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا بڑا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہماری سرزمین…

7 hours ago

پی ٹی آئی کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےجنرل سیکریٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے…

7 hours ago

گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹا پھر مہنگا ہونے لگا،فی تھیلاقیمت 150 روپے تک بڑھ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ )گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی آٹے کی قیمت دوبارہ بڑھنے…

7 hours ago

ڈیفنس کے علاقے میں خاتون ماڈل کو فائرنگ کرکےزخمی کرنیوالے5 ملزمان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)ڈیفنس کے علاقے میں سیلون مالکن و ماڈل خاتون پر قاتلانہ حملے کی…

8 hours ago

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے…

8 hours ago