الیکشن میں تاخیر کیس، لارجر بینچ کا حصہ بنانے کیلئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے مشورہ نہیں کیا گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر سماعت کرنے والے لارجر بینچ کے قیام سے قبل سپریم کورٹ کے پونی جج، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے پوچھا گیا اور نہ ان سے مشاورت کی گئی۔
ایک ذریعے نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج (جو آئندہ چیف جسٹس بننے والے ہیں) سے پوچھا ہی نہیں گیا کہ وہ انتہائی اہمیت کے حامل اس کیس کی سماعت کیلئے بنائے جانے والے لارجر بینچ کا حصہ بننا چاہتے ہیں یا نہیں۔ قبل ازیں، سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بینچ منسوخ ہونے پر سوشل میڈیا پر یہ باتیں گردش کرنے لگیں کہ شاید انہیں لارجر بینچ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
لیکن، ذریعے نے بتایا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو 26 فروری تک ایسی کسی بات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری کراچی نے 25 فروری کو ایک وضاحت جاری کی تھی کہ بینچ جسٹس عیسیٰ کی درخواست پر منسوخ کیا گیا ہے۔
حکمران اتحاد (پیپلز پارٹی، نون لیگ اور جے یو آئی ف) نے لارجر بینچ کے قیام پر اعتراض کیا ہے۔ تینوں جماعتوں کا کہنا ہے کہ نو رکنی بینچ کے دو ججوں کو خود کو اس کیس سے علیحدہ کر دینا چاہئے اور ان ججوں کو تینوں جماعتوں کا کیس کبھی نہیں سننا چاہئے۔

Recent Posts

’لگتا ہے کسی ایکس والے کی نظر لگ گئی ہے‘، کیا بلیو اسکائی بھی وی پی این سے چلے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) سے مماثلت رکھنے والے پلیٹ…

3 hours ago

بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن، ایپکس کمیٹی نے منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے…

3 hours ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں بڑھ گئیں

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…

9 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…

9 hours ago

میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس کی بجائے کہاں رہیں گی؟

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…

9 hours ago

سومال محسن کی لیک ویڈیو کے پیچھے کون ہے؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…

9 hours ago