شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2 جوان شہید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 2 دہشت گردوں کو جہم واضل کردیا اور 2 کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوئے، جن میں 25 سالہ سپاہی عمران اللہ اور 21 سالہ سپاہی افضال خان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر خارجہ کی مذمت
پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوان مادرِ وطن کے بہادر سپوت تھے، قوم اپنے جوانوں سپاہی عمران اللہ شہید، سپاہی افضل خان شہید کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔
وزیر خارجہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردوں کو پہلے بھی شکست دے چکی ہے، اب ان کا نام و نشان تک نہ چھوڑنے کا عزم رکھتی ہے۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

18 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago