پے درپے شکست ، شاہد آفریدی کا سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا مشورہ


کراچی (قدرت روزنامہ)سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پے درپے شکست پر ٹیم مینجمنٹ کی حکمت عملی کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔نجی ٹی وی شو میں میزبان نے شاہد آفریدی سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سمیت کپتان سرفراز احمد کی پرفارمنس سے متعلق سوال کیا جس پر شاہد نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی مثال دیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حکمت عملی پر تنقید کی اور کہا کہ ہر ٹیم میں بینچ پر ایسا کھلاڑی موجود ہونا چاہیے جو کسی کھلاڑی کے باہر ہونے پر اس کی کمی کو پورا کرسکے لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں یہ حکمت عملی کہیں نظر نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی ٹیم میں تبدیلیاں بہت زیادہ کی گئیں، سرفراز چونکہ کپتان ہیں اور کپتان کی پرفارمنس اہم ہے، اگر کراچی کنگز کی مثال لیں کراچی کنگز کی ٹیم پرفارم نہیں کررہی لیکن کپتان عماد وسیم کی پرفارمنس نظر آرہی ہے وہ ٹیم کو لیڈ کررہا ہے کیوں کہ ٹیم کیلئے کپتان کی پرفارمنس سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
اسٹار آل راؤنڈر نے سرفراز سے متعلق مزید کہا کہ سرفراز احمد نے پاکستان کیلئے بہت کرکٹ کھیلی ہے پرفارم بھی کیا ہے، لیگ شروع ہونے سے پہلے میری ندیم عمر سے بات ہوئی تھی، انہوں نے مجھ سے مشورہ لیا تھا تب بھی میں نے یہی بات کی تھی کہ سرفراز کو بطور کھلاڑی کھلائیں تاکہ وہ اور اچھا پرفارم کرسکے، اس پر ٹیم کے بجائے اپنی پرفارمنس کا پریشر ہو اور وہ اپنی گیم انجوائے کرسکے۔واضح رہے کہ اس سیزن میں سرفراز نے بطور کپتان 5 میچز کھیلے ہیں جس میں ان کا مجموعی اسکور 25.75 کی اوسط سے 103 رہا ہے۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی بتائیں جنرل (ر) ظہیرالاسلام کی تیسری قوت وہ نہیں تھے؟ نواز شریف

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ خوشیاں منائیں…

6 mins ago

نواز شریف 6 سال بعد دوبارہ ن لیگ کے صدر منتخب

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم نواز شریف 6 برس بعد دوبارہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے…

14 mins ago

نواز شریف بکے نہیں، جھکے نہیں، ان کی بیٹی ہونے پر فخر ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف بکے نہیں،…

23 mins ago

ہونڈا نے اپنی نئی گاڑی مارکیٹ میں متعارف کروا دی

ہونڈا نے ٹیوٹا ’ پریئس‘ کو ٹکر دینے کیلئے ’ سویک ہائبرڈ ‘ کا 2025…

36 mins ago

آئی فون نے چین میں اپنے موبائل فونز کی قیمتیں گرا دیں

ایپل نے یہ اقدام چینی موبائل کمپنی ’ ہواوے ‘ کے ساتھ جاری سخت مقابلے…

51 mins ago

ہونڈا CD70 کی تازہ قیمت سامنے آ گئی

CD70 ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے میں مارکیٹ میں دستیاب ہے اسلام آباد (قدرت…

59 mins ago