ازخود نوٹس پر قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں، شیری رحمٰن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس پر قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ ایک بار پھر معزز عدلیہ کو اپنا تقسیم شدہ اور متنازع تاثر زائل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور بینچ کے اندر تقسیم نے پورے انصاف کے نظام پر سوالات اٹھا دیے ہیں، بینچ میں شامل ججز نے ہی ازخود نوٹس اور اسمبلیوں کی تحلیل پر اعتراضات اٹھا دیے۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت میں شامل سیاسی جماعتیں فل کورٹ بینچ کی تشکیل کا جائز مطالبہ کر رہی ہیں، اعلیٰ عدالت فل کورٹ بینچ بنا کر عدلیہ میں تقسیم اور’ہم خیال بینچ‘ کا تاثر ختم کرے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا ہے کہ قانون دان، سیاسی جماعتیں اور عام شہری اس فیصلےکو متنازع سمجھتے ہیں، قانون دان، سیاسی جماعتیں اور عام شہری اسے آئین کو دوبارہ لکھنےکے مترادف سمجھتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرٹیکل 63 کی تشریح پر بھی فل کورٹ بینچ کے جائز مطالبے کو مسترد کیا گیا تھا، اس فیصلے کی وجہ سے ایک جماعت کو فائدہ ہوا اور عدالت میں تقسیم کھل کر سامنے آ گئی۔

Recent Posts

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

4 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

21 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

24 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

36 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

47 mins ago

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

1 hour ago