انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ گر گیا، یورو ، پاؤنڈ ،امارتی درہم، ریال بھی سستے ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی ڈالر سستی ہو گئی . کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 3 روپے گر گئی .

ڈالر 268 روپے سے کم ہوکر 265 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 5 روپے سستا ہوگیا،

اوپن مارکیٹ میں یورو 280 روپے سے گرکر 275 روپے کا ہوگیا . نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 4 روپے سستاہوکر 314 روپے کا ہوگیا،امارتی درہم 50 پیسے سستا ہوکر 74.70 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 70 پیسے کمی کے بعد 70 روپے پر آگیا . ماہرین کے مطابق ملکی برآمدات کی مد میں ڈالر مصول ہونے کے بعد روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان پایا جا رہا ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں مزید تنزلی کا رجحان رہے گا . خیال رہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے . ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے .

. .

متعلقہ خبریں