شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کو خط لکھا گیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ

پی ٹی آئی کے نامزد کردہ اپوزیشن لیڈر سے کیا جائے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق خط چیف وہپ پی ٹی آئی عامر ڈوگر کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد بحال ہونیوالے اراکین کی فہرست بھی خط کےساتھ اسپیکر کو ارسال کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا وفد مجھ سے ملنے آیا جس میں پی ٹی آئی کے سینئر لوگ اور سابق ممبران اسمبلی تھے۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے لوگ قومی اسمبلی میں واپس آنا چاہتے ہیں،ان کا موقف ہے استعفے واپس لینے کے بعد لیڈر آف اپوزیشن ان کا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں کہا کہ آپ تشریف لائے ہیں جس پر خوشی ہے، آپ مجھے استعفے منظور کرنے کا کہتے رہے، آج جو وفد آیا اس کا موقف تھا کہ ہم نے استعفے اپنی مرضی سے نہیں دیئے۔انہوں نے کہا کہ وفد کا کہنا ہے کہ میں نے ان کے استعفے غلط منظور کیے ہیں، عدالت کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago