خیبرپختونخوا:9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 50 فیصدحاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ

(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 50 فیصدحاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق صوابی اورایبٹ آباد میں تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کیساتھ کھولے جائیں گے ،ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر میں بھی سکولز50 فیصد حاضری کیساتھ کھولے جائیں گے ، سوات ، چترال اور مالاکنڈ بھی50 فیصد حاضری کیساتھ سکول کھولنے والے اضلاع میں شامل ہیں۔ اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ سکول 15 ستمبر تک 50 فیصد حاضری کیساتھ کھولے جائیں گے،فیصلے کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں ،مدارس پر ہوگا،فیصلہ ٹیوشن سنٹرز اور اکیڈمیز پر بھی لاگو ہو گا،اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ 3 دن 50 فیصد طلبہ تعلیمی اداروں میں آئیں گے،اگلے 3 روز باقی 50 فیصد طلبہ پڑھائی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا کےاثرات ۔۔سندھ میں 5لاکھ بچوں نے سرکاری سکولوں کو خیر باد کہہ دیا

Recent Posts

پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہئے،آرمی چیف

فوج غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں کے لیے پُرعزم ہے، جنرل عاصم منیر کراچی (قدرت روزنامہ)آرمی…

11 mins ago

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

41 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

1 hour ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

1 hour ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

2 hours ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

2 hours ago