ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی وزارت حج نے کہاہے کہ زائرین اپنی سہولت سے جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ عمرے کی ادائیگی کے لیے کوئی تعداد مقرر نہیں ہے۔
زائرین اپنی سہولت اور مرضی سے جتنی بار چاہیں عمرہ ادا کرسکتے ہیں تاہم عمرہ پرمٹ پر درج تاریخ اور وقت کی پابندی لازمی کرنا ہوگی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ وزٹ، سیاحتی یا ملازمت ویزا ہولڈرز کسی پابندی کے بغیر عمرہ کر سکتے ہیں۔ زائرین سعودی عرب سے واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ وسائل بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ فضائی راستے سے آنے والے بحری یا بری راستے سے بھی واپس جا سکتے ہیں۔ سعودی عرب آنے کے لیے کسی بھی انٹر نیشنل یا لوکل ائیرپورٹ کی پابندی بھی نہیں ۔سعودی عرب نے آن لائن ٹرانزٹ وزٹ ویزا سروس کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…