داماد بھی سسر کے نقش قدم پر چل پڑے

لاہور (قدرت روزنامہ)شادی کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پہلے میچ میں واپسی پر شاہد آفریدی کی طرح شاہین آفریدی نے بھی پانچ وکٹیں اڑائیں۔شاہد آفریدی نے اکتوبر 2000 میں شادی کے بعد پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں پانچ وکٹیں لی تھیں۔شاہین شاہ آفریدی نے بھی

گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 242 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جس کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا سکی۔دوسری جانبلاہور قلندرز کے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ نے پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے اننگز کی دوسری ہی گیند پر محمد حارث کو شاندار یارکر پر بولڈ کر دیا تھا، حارث اپنا کھاتا بھی نہ کھول سکے تھے۔پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر خود شاہین آفریدی کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے، محمد حارث نے پہلے کہا تھا کہ شاہین آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہے لیکن وہ بولر کی پٹائی کرکے اسے دباؤ میں لے آتے ہیں۔میچ کے بعد شاہین آفریدی اور حارث کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔

Recent Posts

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

5 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

15 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

27 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

34 mins ago

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

54 mins ago

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

57 mins ago