شلپا شیٹی اور راج کندرا کے خلاف دہلی کے تاجر کا چونکا دینے والااقدام

(قدرت روزنامہ)با لی وڈ کی معروف ادکارہ شلپا شیٹی کو مدا حوں کے دلوں میں اپنا مقام پیدا کرنے کیلئے بہت جدو جہد کرنا پڑی۔جب سےفحش فلمیں پروڈیوس کرنے کے الزام میں ان کے شوہر را ج کندرا گرفتارہوئے ہیں،ادا کا رہ کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب دہلی کا ایک تاجر عدالت پہنچ گیا اور ان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کردیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ راج کندرا اور ان کی اہلیہ شلپا شیٹی نے ان کے موکل کو 41 لاکھ 33 ہزار سے زائد روپے کی سرمایہ کاری کرنے پر رضامند کیا جبکہ منافع دینے کے بجائے ملزموں نے یہ پیسہ اپنے ذاتی استعمال میں لے لیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ راج کندرا اور شلپا شیٹی نے اس پیسے کا غیر قانونی استعمال بھی کیا۔ یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ شُکلا کی اچانک موت سےمعروف بالی وڈ اداکارہ حواس کھو بیٹھیں تاجر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزمان کو طلب کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Recent Posts

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

14 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

43 mins ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

1 hour ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

2 hours ago

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

2 hours ago