(قدرت روزنامہ)جسمانی سرگرمیوں کی بجائے اسمارٹ فونز پر وقت گزارنا، ذہنی صحت کے شدید نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن بھر میں ایک گھنٹے تک اسکرینز کے استعمال سے کچھ فوائد حاصل ہوتے ہیں مگر لڑکیوں میں 75 منٹ اور لڑکوں میں 105 منٹ کے بعد منفی اثرات مرتب ہونے لگتے ہیں. اسی بنیاد پر کوئنز لینڈ کے ماہر ڈاکٹر اسد خان کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے لئے دن میں 2 گھنٹے اور لڑکوں کے لئے4 گھنٹوں سے زیادہ وقت اسکرین کے سامنے گزارنا ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ تحقیق میں 13 سے 15 سال کی عمر کے 5 لاکھ 77 ہزار سے زائد نوجوانوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن کا تعلق 42 ممالک سے تھا ۔محققین نے بتایاکہ اسکرینز کے سامنے بہت زیادہ وقت گزارنے سے ڈپریشن، موٹاپے، ناقص معیار زندگی، نقصان دہ غذائی عادات، جسمانی اور ذہنی افعال میں کمی جیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سکرین پر زیادہ وقت گزارنے سے جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانے سے جسمانی فٹنس، ہڈیوں کی صحت، ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ جسمانی وزن بھی کم ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اہم مسئلے پر مزید تحقیق اور آگاہی کی ضرورت ہے کیونکہ آج کے دور میں چھوٹے ہوں یا بڑے اپنا زیادہ تر وقت اسکرینز کے سامنے ہی گزارتے ہیں، جس سے ان پر ناقابل بیان اثرات مرتب ہوتے ہیں۔یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ کومل عزیز کے انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 15 لاکھ ہو گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…