علی ظفر نے ملک کی معیشت بہتر بنانے کیلئے حکومت کو اہم مشورہ دے دیا


لاہور(قدرت روزنامہ) گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کو ایک اہم مشورہ دے دیا۔علی ظفر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور وہ پاکستان سمیت عالمی مسائل پر بھی تبصرے کر کے ہر شعبے کی بہتری کی کوشش میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔
ان دنوں پاکستان شدید معاشی بحران کا شکار ہے جس کا براہِ راست اثر پاکستان کے عوام پر ہو رہا ہے اس لئے علی ظفر نے ٹوئٹر پر پاکستان کی معیشت کی بہتری کے حوالے سے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے حکومت کی پاکستان کے سیاحتی شعبے پر توجہ دلاتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستان کو سیاحت کی شعبے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ صرف اسی ایک شعبے سے ہی ملک کے لیے کافی آمدنی حاصل ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے شمالی علاقے بہت حیرت انگیز ہیں۔‘
اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ’شمالی علاقوں کے علاوہ گوادر پر بھی دبئی کی طرح بیلٹ تیار کریں ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے سوال کیاکہ اگر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب یہ کام کر سکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں کر سکتا؟۔‘

ٹوئٹر صارفین نے علی ظفر کے اس مشورے کو خوب سراہتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا تاہم وہ حکومت سے نالاں نظر آئے۔
ایک صارف نے ردِعمل دیا کہ ’یہ سب کرنے کے لیے وژن اور وسائل کی ضرورت ہوتی ہے‘۔ جس پرعلی ظفر نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ ’سیاسی جماعتیں اور لیڈرز اس خوف کے باعث کوئی اقدام نہیں کرتے کہ کہیں اپوزیشن اس نظریاتی بحث کو ان کے خلاف استعمال نہ کرے‘۔
علی ظفر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ جو ملک کے لیے اچھا ہے وہ کرنا چاہیے۔ ملک معاشی خوشحالی پر ہی کام کرتے ہیں۔‘

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

8 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

21 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

31 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

44 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

49 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

53 mins ago