سجل علی کو اسکرپٹ کا انتخاب کرتے ہوئے دشواری کیوں ہوتی ہے؟


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اچھے اسکرپٹس کا انتخاب کرنے میں بہت دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔
سجل علی نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اچھے اسکرپٹس کا انتخاب کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ آج کل ڈراموں میں زیادہ تر لڑکیوں کو ایسے شخص کی محبت میں مبتلا ہوتے دکھایا جارہا ہے جوکہ کہانی کے آغاز پر اسے ہراساں کررہا ہوتا ہے اور تکلیفیں دے رہا ہوتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس طرح کے ڈراموں کی ویورشپ بھی اچھی ہوتی ہے لیکن میرا خیال ہے کہ ٹی وی کے پاس اتنی طاقت ہے کہ وہ لوگوں کی سوچ کو بدل سکے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ یہ ڈرامے دیکھنے والے سمجھدار نہیں ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ سب بہت ذہین ہیں اور تو ڈراموں میں اچھے کردار دِکھانے کے لیے ہمیں بہت لڑنا پڑتا ہے اور وہ جنگ ہماری اب بھی جاری ہے۔
سجل علی نے بین الاقوامی فلم ’What’s Love Got To Do With It‘ کے لیے کاسٹ ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’بین الاقوامی پراجیکٹس کے لیے میرے جو ایجنٹس ہیں اُنہوں نے مجھے اس فلم کے بارے میں بتایا تھا کیونکہ اُنہیں لگا کہ یہ کردار میں مہارت سے کر سکتی ہوں‘۔
اُنہوں نے بتایا کہ’ایک آڈیشن ویڈیو بنا کر بھیجنے کے لیے مجھے دو سین کا اسکرپٹ بھیجا گیا تھا اور اس کے بعد مجھے ایک ای میل ملی کہ میری سلیکشن ہوگئی ہے‘۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

6 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

7 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

7 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

7 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

8 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

8 hours ago