جنوبی افریقہ نے افغان مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار کردیا

جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ) جنوبی افریقہ نے افغانستان سے پاکستان پہنچنے والے افغان مہاجرین کو اپنے ملک میں پناہ دینے سے انکار کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کا کہنا ہے کہ وہ ان افغان مہاجرین کو اپنے ملک میں پناہ دینے کی حالت میں نہیں ہے جو پاکستان پہنچے ہیں۔
جنوبی افریقا کے ڈپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ کوآپریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ ’جنوبی افریقی حکومت کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ پاکستان میں پناہ لینے والے کچھ افغان مہاجرین کو اپنے ملک لانے پر غور کرے۔‘

ڈپارٹمنٹ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ درخواست کس کی جانب سے کی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے ملک سے درخواست کی گئی ہے کہ ان مہاجرین کو اس وقت تک اپنے ملک میں رکھا جائے جب تک وہ اپنی حتمی منزل کیلئے روانہ نہیں ہوجاتے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’بین الاقوامی قوانین کے مطابق مہاجرین کی خیر و عافیت کو بہترین طریقے سے یقینی اسی وقت بنایا جاسکتا ہے جب وہ اپنی حتمی منزل کی جانب روانہ ہونے سے قبل اسی ملک (پاکستان) میں رہیں جہاں وہ سب سے پہلے پہنچے تھے۔‘

جنوبی افریقی ادارے کا کہنا ہے کہ ملک پہلے ہی بڑی تعداد میں مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے اور ان کی ضروریات پوری کررہا ہے۔ ان مہاجرین کو سماجی معاونت کے پروگرامز اور میڈیکل ہیلتھ پروگرامز کے تحت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ طالبان کے افغانستان پر مکمل قبضے کے بعد بڑی تعداد میں افغان شہری ملک چھوڑنے کے خواہاں ہیں۔ امریکا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان تمام لوگوں کو افغانستان سے نکالنے کی کوشش کرے گا جنہیں طالبان کی جانب سے انتقام کا نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے.
تاہم ابتدائی طور پر ان افراد کو مختلف ممالک میں کچھ عرصے تک رکھا جائے گا جہاں سے یہ مہاجرین بالآخر امریکا منتقل ہوں گے۔

اسی پروگرام کے تحت پاکستان میں بھی افغان مہاجرین کی بڑی تعداد کو لایا گیا ہے جنہیں ایک مہینے کا ویزا دیا جائے گا اور پھر انہیں ان کی منزل کی جانب روانہ کردیا جائے گا۔

Recent Posts

کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے۔…

1 min ago

صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف ادکارہ اور ماڈل صائمہ بلوچ نے…

9 mins ago

چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،…

21 mins ago

چمن میں سرحدی آمدورفت کے لیے پاسپورٹ کی شرط: یومیہ 7 ہزار کمانے والے ماہانہ 7 ہزار نہیں کما پارہے، مظاہرین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پاک افغان سرحدی شہر چمن میں گزشتہ برس سے احتجاج…

34 mins ago

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

56 mins ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

1 hour ago