اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا، گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات نہیں ہوئے۔
ذرائع نے کہا کہ مذاکرات 2 مارچ کو دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے، مذاکرات بجلی بلوں کی رکی ہوئی وصولیاں شروع کرنے کے بعد ہوں گے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرنا ہو گا، مانیٹری پالیسی میں اضافے کا بھی اعلان کرنا ہو گا اور قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی کئی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 16 کے بجائے 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں اضافے کا جائزہ لے گی۔ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا، اسٹاف لیول معاہدہ اب مارچ میں کیے جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…