اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان عدالت پر اثر انداز ہونے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے جلوس اور مظاہرے کے ساتھ پیش ہو رہے ہیں .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پہلے لاہور اور آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں تماشہ لگایا جا رہا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس میں مظاہرہ اور توڑ پھوڑ قابل تشویش اور توہین عدالت کے مترادف ہے .
عدالت اس منظم مظاہرے اور حملے کا نوٹس لے . عدالت کو ہر بار ایک ثابت شدہ چور کی پیشی کیلئے انتظار نہیں کرنا چاہئے . واضع طور پر عمران خان کو خصوصی مراعات دی جا رہی ہیں . عدالت "عام مجرم" اور "خاص مجرم" کا تاثر پیدا کر رہی ہے جس کی وجہ سے پورے نظام عدل پر سوالات اٹھ رہے ہیں . 2/2
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) February 28, 2023
انہوں نے کہا کہ عدالت اس منظم مظاہرے اور حملے کا نوٹس لے، عدالت کو ہر بار ایک ثابت شدہ چور کی پیشی کیلئے انتظار نہیں کرنا چاہیے .
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ واضع طور پر عمران خان کو خصوصی مراعات دی جا رہی ہیں، عدالت عام مجرم اور خاص مجرم کا تاثر پیدا کر رہی ہے جس کی وجہ سے پورے نظام عدل پر سوالات اٹھ رہے ہیں .