خواتین پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ڈولفن فورس کے ترجمان کے مطابق 2 رکنی خواتین گینگ نے اکبر چوک ٹاؤن شپ میں واردات کی تھی جس کے بعد پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزمان کو موچی پورہ اسٹاپ پر گھیر لیا۔ترجمان کے مطابق ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین ملزمان سے چھینی گئی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ دوسری جانب پولیس ریکارڈکے مطابق لاہور میں ایک ہی روز میں چوری اور ڈکیتی کی 22 وارداتیں سامنے آئی ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق چوہنگ اور وحدت کالونی میں چور 2 گھروں سے 60 لاکھ لے اڑے جبکہ سمن آبا د، نشتر کالونی، ستو کتلہ، اسلام پورہ، شفیق آباد، گڑھی شاہو، گارڈن ٹاؤن، ما ڈل ٹاؤن اور نواب ٹاؤن میں شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔

ادھر سبزہ زار، اقبال ٹاؤ ن اور ساندہ میں بھی چوری کی 2، 2 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔نشتر کالونی میں 21 اگست کو شہری کو اے ٹی ایم کیبن میں لوٹ لیا گیا، سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اے ٹی ایم کیبن میں کھڑا ہے، ماسک پہنے 2 ڈاکو وہاں گھس آئے اور شہری سے رقم، پرس،گاڑی کی چابی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری ممتاز کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔جبکہ دوسری طرف سی سی پی او لاہور کے مطابق مانگا منڈی قبرستان کے قریب ایک شہری سے ڈکیتی واردات کی کال موصول ہونے پر محافظ فورس کے اہلکار موقع پر پہنچے، محافظوں کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن محافظوں نے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھا۔
لاہور پولیس چیف کے مطابق مانگا بائی پاس کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے 2 پولیس اہلکار عادل شاہ اور عباد شہید ہو گئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں عادل شاہ کا تعلق موہلنوال سے جبکہ عباد چھانگا مانگا کے قریبی گاؤں واکھار کا رہائشی تھا۔

Recent Posts

یوٹیوب شارٹس کے دورانیے کو بڑھانے کا فیصلہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک کی مقبولیت نے دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بھی خود کو بدلنے پر…

2 mins ago

علی امین گنڈاپورقافلےسمیت برہان انٹرچینج کے قریب موجود،شیلنگ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ برہان انٹرچینج کے…

5 mins ago

ہونڈا کی مشہور کار ’’سٹی‘‘ کی نئی قیمت سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ہونڈا کی مشہور کار ’’سٹی‘‘ کی نئی قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔ سما…

7 mins ago

جنرل ساحر شمشاد سے روس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے روسی…

20 mins ago

راولپنڈی: پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس مری روڈ پر آمنے سامنے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے…

25 mins ago

غیرملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد اور ترسیلات زر میں44 فیصد اضافہ ہوا ہے، مصدق ملک

  ملکی معیشت کی ترقی اورنئےکاروبارسےلوگوں کونوکریاں ملیں گی،مصدق ملک اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرپیٹرولیم مصدق…

4 hours ago