طالبان کی شدید مخالفت، نصیرالدین شاہ بھارتی مسلمانوں پر پھٹ پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے افغانستان میں طالبان کی واپسی پر ان کی حمایت کرنے والے بھارتی مسلمانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔گزشتہ دنوں طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد بعض بھارتی مسلمانوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا تھا جس پر بھارتی حکومت نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا۔اب طالبان کے حوالے سے ہی بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے اور طالبان کی حمایت پر بھارتی مسلمانوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں نصیر الدین شاہ کا کہنا تھاکہ

طالبان کا دوبارہ حکومت پالینا دنیا کیلئے فکر کا باعث ہے لیکن بھارتی مسلمانوں کا ان ‘وحشیوں’ کی حمایت میں جشن منانا اس سے کم خطرناک نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘آج ہر بھارتی مسلمان کو اپنے آپ سے سوال پوچھنا چاہیے کہ اسے دین میں اصلاح اور جدت پسندی چاہیے یا وحشی پن کا اقدار؟ میں بھارتی مسلمان ہوں جیسا کہ مرزا غالب فرما گئے ہیں ‘میرا رشتہ اللہ سے بے حد تکلف ہے اور مجھے سیاسی مذہب کی کوئی ضروت نہیں۔نصیر الدین شاہ کا کہنا تھاکہ ‘ہندوستانی اسلام ہمیشہ دنیا بھر کے اسلام سے مختلف رہا ہے، اللہ وہ وقت نہ لائے کہ ہم اسے پہچان بھی نہ سکیں۔ان کے بیان پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ متعدد صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Recent Posts

ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ) پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کے خلاف…

11 mins ago

مخصوص نشستیں کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی…

12 mins ago

توشہ خانہ تحائف, کابینہ ڈویژن نے 30ستمبر تک بولیاں طلب کرلیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کیلئے کابینہ ڈویژن نے…

16 mins ago

بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کمرشل بینکوں کی جانب سے مہنگے ڈالر بیچ کر 65 ارب روپے کمانے…

19 mins ago

موسم سرما: حکومت نے گیس کی کمی پورا کرنے کیلئے ایل این جی کارگوز بک کرالیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) موسم سرما میں گیس کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے دسمبر…

20 mins ago

عمران خان کی چیف جسٹس کیخلاف پریکٹس پروسیجر کمیٹی میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس…

28 mins ago