وزن کم کرنے کے لیے مٹر کتنے فائدہ مند ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مٹر ایک سبزی ہے جو پوری دنیا میں پائی جاتی ہے۔ مٹر غذائیت سے بھرپور ذائقہ دار سبزی ہے۔ جو انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔موسمِ سرما کی سوغات مٹرجسے ہر شخص بہت شوق سے پکاتا اورکھاتا ہے، کیا آپ جانتے ہیں کہ مٹروزن کم کرنے میں کتنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے؟اگر نہیں جانتے تو آج جان جائیں گے کہ مٹر کا استعمال وزن کیسے کم کرتا ہے۔ فائبر سے بھرپورمٹر غذائیت سے بھرپور سبزی ہے اس میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث مٹر کھانے کےکافی

دیربعد بھی آپ کو بھوک کا احساس نہیں ہوتا اور پیٹ بھرا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے مسلسل استعمال سے وزن گھٹ جاتا ہے۔کم کیلوریز نوڈلز اور پاستا میں بھی اگر مٹر ڈال کے کھائے جائیں تو اس سے آپ کا پیٹ کافی دیر تک بھرا رہتا ہے اور مزید کچھ کھانے کی طلب نہیں رہتی۔ مٹر جسم سے کیلوریز کو کم کرتا ہے اور وزن گھٹانے میں کار آمد ثابت ہوتا ہے۔مٹر میں فیٹ یا چربی کم ہوتی ہےمٹر میں پروٹین 2.5 گرام پروٹین پایا جاتا ہے۔ مٹر کو کھانے سے انسانی جسم کو توانائی ملتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس میں فیٹ 0.5 گرام سے کم ہوتا ہے۔ جس کے باعث اس کا زیادہ استعمال بھی آپ کے وزن کو بڑھنے نہیں دیتا اور آپ چُست اور توانا رہتے ہیں۔مٹر کو صرف سالن کے طور پر نہیں بلکہ سالاد کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ذائقہ سے بھرپور مٹر میں موجود فائبر، پروٹین، اینٹی آکسیڈنٹس اور فیٹس کی کمی کے سبب اس کا استعمال وزن کم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

Recent Posts

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

4 mins ago

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

12 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

21 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

33 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

47 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

1 hour ago