امریکا نے طالبان سے مذاکرات میں میری مدد مانگی

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے 2012ء میں امریکی حکام کی درخواست پر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن یہ رائیگاں گئی۔اس بات کا انکشاف اسلم بیگ نے اپنی سوانح ’اقتدار کی مجبوریاں‘ میں کیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مکالمے میں لکھا کہ مذاکرات کی ابتداء تو ہوئی تھی لیکن رکاوٹیں حائل ہو گئیں۔
امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے رچرڈ آرمٹیج کو مزید پیش رفت سے روک دیا۔جنرل (ر) اسلم بیگ نے مزید کہا کہ فروری 2012ء کو انہیں امریکی سفارتخانے کی جانب سے ٹیلیفون کال ملی اور بتایا گیا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ آرمٹیج ظہرانے پر ملنا اور بات کرنا چاپتے تھے۔جواب میں اسلم بیگ ا موقف تھا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ملنا چاہتے ہیں تو ان کے گھر آئیں اور وہ خود سے سفارتخانے جا کر نہیں ملیں گے جس پر امریکیوں نے آمادگی ظاہر کی اور اگلے روز ملاقات کا وقت 11 بجے دن طے ہوا،یہ وہی آرمٹیج تھے جنہوں نے نائن الیون کے بعد اس وقت پاکستان کی طاقت ور ترین شخصیت جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو 7 امریکی شرائط تسلیم کرنے کی دھمکی دی تھی۔

اسلم بیگ کہتے ہیں کہ مجھے احساس ہوا امریکی حکام کے رابطے کا مقصد افغان طالبان روابط استوار کرنا تھا لہذا آرمی چیف نے کرنل امیر امام سے مدد چاہی لیکن آرمٹیج کرنل امام کو ان کے گھر میں دیکھ کر پریشان ہو گئے۔کرنل امام مرحوم سے واقفئت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ جانتے ہیں کہ کرنل امام ہرات میں پاکستان کے قونصل جنرل رہے۔امریکی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغناستان پر امریکی سینیٹ کمیٹی کے سربراہ طالبان سے مذاکرات کے خواہمشند تھے۔کرنل امام نے کہا کہ مذاکرات پوری سنجیدگی اور اعتماد کے ساتھ ہونے چاہئیے۔تفصیلی بات چیت کے بعد یہ طے ہوا کہ آرمٹیج ان کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

Recent Posts

جنرل ساحر شمشاد سے روس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے روسی…

9 mins ago

راولپنڈی: پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس مری روڈ پر آمنے سامنے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف اور پولیس کے درمیان ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے…

14 mins ago

غیرملکی سرمایہ کاری میں 55 فیصد اور ترسیلات زر میں44 فیصد اضافہ ہوا ہے، مصدق ملک

  ملکی معیشت کی ترقی اورنئےکاروبارسےلوگوں کونوکریاں ملیں گی،مصدق ملک اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرپیٹرولیم مصدق…

4 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری پرحکومت خیبرپختونخوا کا ردعمل

پشاور(قدرت روزنامہ) ڈی چوک سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ عمران خان کی دونوں بہنیں ڈی چوک سے گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ…

4 hours ago

حلالہ سینٹرز کا کاروبار؟ نادیہ خان کے بیان نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی…

4 hours ago