اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ کے باعث برآمدی شعبے کو سستی بجلی کی سہولت ختم کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر برآمدی شعبے کو سستی بجلی کی سہولت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی سہولت آج یکم مارچ سے ختم ہو گئی۔رعایتی سہولت کے تحت برآمدی شعبے کو فی یونٹ بجلی 19 روپے 99 پیسے کے فکس ریٹ پر دی جاتی تھی۔
سستی بجلی کی یہ سہولت ٹیکسٹائل، کارپٹس، اسپورٹس، سرجیکل اور چمڑے کی صنعتوں کو حاصل تھی۔ اس سہولت کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ نے اکتوبر 2022 میں کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ختم کی گئی یہ رعایتی سہولت 30 جون 2023 تک دی گئی تھی۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…