اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان کی بات نہ مان کر بڑا نقصان کروایا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق افغان صدر اشرف غنی کو تجویز دی تھی کہ ملک میں الیکشن نہ کرائیں لیکن اشرف غنی نے وزیراعظم کی یہ تجویز نہیں مانی۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حالات آج سب کے سامنے ہیں۔افغان معاملے میں پاکستان کی تجاویز کو پہلے بھی نہیں سنا گیا۔
پاکستان کی تجاویز کو سنا جاتا تو حالات مختلف ہوتے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین ابھی تک پاکستان میں داخل نہیں ہوئے ہیں۔افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ چھوڑ چھاڑ کر نکل جائیں۔ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں حالات مستحکم رہیں۔ہمارا طالبان پر اثرو رسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے۔

ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کابل ائیرپورٹ جلد کھل جائے۔

افغان مہاجرین کی پاکستان میں داخل نہ ہونے کی بڑی وجہ ہے کہ ہم نے افغان بارڈر پر باڑ لگا لی ہے۔چمن بارڈر پر آمدورفت ہوتی رہتی ہے لیکن چمن سے لوگ آگے نہیں آتے،ہماری کوشش ہے افغان ماجرین کو شہروں میں نہ آنے دیں بلکہ بارڈر پر ہی ان کے لیے انتظام کریں۔دوسری جانب افغانستان کی وادی پنج شیر میں طالبان اور احمد مسعود کی فورسز میں لڑائی جاری ہے، دونوں جانب سے ایک دوسرے کے بھاری جانی نقصان کے دعوے کیئے جا رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان کے جنگجووں نے پنج شیر میں داخل ہو کر متعدد علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی مسلح گروہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر آپریشن شروع کیا گیا، جس میں مخالفین کو بھاری نقصان ہوا ۔ ادھر افغان قومی مزاحمتی تحریک کے ترجمان نے کہا کہ تمام دروں اور داخلی راستوں پر ان کا قبضہ ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ وادی کے داخلی علاقے ضلع شتل میں قبضے کے لیے طالبان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ۔افغان قومی مزاحمتی تحریک کے ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں جب سے لڑائی شروع ہوئی ہے 2 مقامات پر طالبان کے جنگجووں کی بڑی تعداد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب طالبان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پنج شیر وادی کا چار طرف سے گھیراو کر لیا گیا ہے اور باغیوں کی کامیابی ناممکن ہے، تاہم باغیوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

3 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago