دُلہا دلہن کا نکاح کے بعد گھر جانے سے پہلے مہنگائی کیخلاف سڑک پر احتجاج


نواب شاہ (قدرت روزنامہ)نواب شاہ میں دُلہا دُلہن نے رخصتی کے فوراً بعد گھر جانے کے بجائے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت کی جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے . یاسر برڑو نامی دُلہا نے روایتی لباس اور دُلہن سحرش پیرزادہ نے عروسی جوڑا پہنے سڑک پر آٹا، پیٹرول اور چینی مہنگی کرنے کے خلاف احتجاج کی قیادت کی .


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑے کے ہمراہ ان کے گھر والے بھی موجود تھے جنہوں نے مہنگائی کے خلاف نعرے لگائے . دُلہن سحرش کا کہنا ہے کہ شوہر نے انہیں بتایا کہ رخصتی کے بعد گھر نہیں جائیں گے بلکہ پہلے مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے جس پر میں رضامند ہوگئی .
نواب شاہ میں دُلہن کو عروسی لباس میں احتجاج کرتا دیکھ کر شہریوں نے حیرانی کا اظہار کیا . سحرش اور یاسر کی شادی کے بعد مہنگائی کے خلاف احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں