اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ایم کیو ایم کا خود شماری کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے 10 دن میں خانہ شماری کرنے کے مطالبے پر بھی اتفاق کرلیا گیا۔
کثیرالمنزلہ عمارتوں کے صدر دروازے کے بجائے ہر فلیٹ پر ’م ش‘ لکھا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے تمام مطالبات کی اصولی منظوری دے دی گئی۔واضح رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
ایم کیو ایم نے سربراہ ادارہ شماریات کو ملک بھر میں جاری ڈیجیٹل مردم شماری کے معاملے پر خط لکھا تھا۔جس میں کہا گیا تھا کہ ڈیجیٹل مردم شماری میں اپنا اندراج کروانے کے مرحلے میں 10 روز بڑھائے جائیں۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…