بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منطر عام پر آ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)معروف بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منطر عام پر آ گئی۔اسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق سدھارتھ شکلا کی موت میں کوئی غلط کام نہیں ہوا یعنی اداکار کی موت کسی سازش کا نتیجہ نہیں تھی۔سب سے اہم بات پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کوئی اندرونی یا بیرونی چوٹ کے نشان نہیں ملے۔پولیس کے مطابق چونکہ لاش کو ڈائریکٹ اسپتال لایا گیا تھا اس لیے ڈبل چیک کیے جا رہے ہیں۔
سدھارتھ شکلا کی فیملی نے ابھی تک کسی قسم کے شک و شبہ کا اظہار نہیں کیا۔یہاں تک کہ پولیس نے بھی اداکار کی موت کے حوالے سے کسی پر شک نہیں کیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز کی جانب سے کوئی حتمی رائے نہیں دی گئی ابھی تمام رپورٹس زیر التوا ہیں اور کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔

اداکار کی موت کے حوالے سے ایک ہسٹو پیتھولی مطالعہ اور سی اے رپورٹ اداکار کی موت کی وجہ پر روشنی ڈالے گی۔

سدھارتھ شکلا کے پوسٹ مارٹم کو ویڈیو میں ریکارڈ کیا گیا اور پولیس کے سامنے اداکار کی لاش کا دوبارہ معائنہ کیا۔چونکہ یہ کیس حساس ہے اور سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے سابقہ تجربے سے سبق لیتے ہوئے پولیس کوئی چانس نہیں لینا چاہتی تھی لہذا ہر چیز کی ویڈیوز گرافی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ معروف بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا گذشتہ روز چل بسے تھے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے کے باعث 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔سدھارتھ شکلا کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے۔ سدھارتھ شکلا کی اچانک موت سے شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں ہے جبکہ مداح بھی ان کی اچانک موت سے صدمے سے دوچار ہو گئے۔ سدھارتھ شکلا بھارتی ٹی وی کا جانا پہنچانا چہرہ ہے اور بگ باس 13 کے فاتح بھی تھے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق سدھارتھ شکلا سونے سے قبل کچھ دوائیں کھائی تھیں اور اس کے بعد وہ جاگے ہی نہیں۔بعدازاں اسپتال نے تصدیق کی کہ سدھارتھ شکلا کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی۔سدھارتھ شکلا کی لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جا رہا ہے جس کے بعد ان کی لاش کو گھر والوں کے حوالے کیا جائے گا۔

Recent Posts

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

18 mins ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

45 mins ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

51 mins ago

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

55 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

1 hour ago

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago