افغانستان کا فضائی آپریشن آج سے بحال ہونے کی توقع

(قدرت روزنامہ)31 اگست سے بند افغانستان کا فضائی آپریشن آج بروز جمعہ سے بحال ہونے کی توقع ہے۔قطر اور ترکی کے ایوی ایشن ماہرین کابل ائیرپورٹ کے فضائی ٹریفک کنٹرول سروس کو بحال کر نے میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں قطر ائیر فورس کا طیارہ اور ٹیکنیکل ٹیم گزشتہ 2 روز سے کابل میں موجود ہے جبکہ قطر ائیر فورس کی ایک اور خصوصی پرواز گز شتہ شام افغان دارالحکومت کابل پہنچی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ قطر سے مزید ماہرین کو کابل چھوڑ کر یہ پرواز واپس چلی گئی ہے۔ خیال رہےکہ امریکا کی جانب سے افغانستان سے انخلا کا آپریشن مکمل کرنے کے اعلان تک ایک لاکھ 23 ہزار افراد کابل ائیرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہو چکے ہیں جن میں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد سمیت افغان شہری بھی شامل ہیں۔اس سے قبل ترکی کی جانب سے بھی کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی تھی اور اس معاملے پر طالبان اور ترک حکام کے درمیان مذاکرات بھی ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اشرف غنی نے وزیر اعظم کی تجویز نہیں مانی گئی ,آج حالات سب کے سامنے ہیں

Recent Posts

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

1 min ago

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

13 mins ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

23 mins ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار…

32 mins ago

تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک…

1 hour ago

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ مشیر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر…

1 hour ago