بغاوت پراکسانے کا کیس،لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی فوری رہائی کا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی عدالت نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کا 27 فروری کو دیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ الزام ثابت کرنے کے لیے کوئی مصدقہ ثبوت موجود نہیں جو ریمانڈ کے لیے کافی ہوں۔
ایڈیشل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
کیس کی سماعت کے دوران امجد شعیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دفعہ 505 کے تحت یہ مقدمہ بنتا ہی نہیں۔ سارا رونا دھونا الیکشن کروانے سے متعلق تھا اب تو سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے کہ الیکشن کروائے جائیں۔ اگر فیصلہ پہلے ہوجاتا تو ایسا پروگرام ہوتا ہی نہیں۔
امجد شعیب کے وکیل نے انہیں کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔ پراسیکیوٹر نے امجد شعیب کو ڈسچارج کرنے کی مخالفت کی۔عدالت نے امجد شعیب کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Recent Posts

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

8 mins ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

9 mins ago

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

12 mins ago

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کتنے کروڑکی اور کتنی چرس بر آمد ہوئی ؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے…

14 mins ago

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر…

20 mins ago

وکی کوشل کا فلم کی شوٹنگ کے دوران گرفتار ہونے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

22 mins ago