ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف جائیداد کی خریداری پر شکایت درج کروا دی گئی ہے۔ یہ مقدمہ بھارتی پینل کوڈ کی دفعہ 409 اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی کے تحت درج کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے ایک رہائشی جسونت شاہ نے الزام لگایا ہے کہ گوری خان جس کنسٹرکشن کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں وہ 86 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود فلیٹ کا قبضہ نہیں دے رہی ہے۔ شکایت میں لکھا گیا کہ جسونت شاہ نے فلیٹ برانڈ ایمبیسیڈر گوری خان سے متاثر ہو کر خریدا تھا۔
تلسیانی کنسٹرکشن کے چیف ایم ڈی انیل کمار اور ڈائریکٹر مہیش تلسیانی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ مذکورہ فلیٹ لکھنؤ کے سوشانت گالف سٹی میں تلسیانی گولڈ ویو میں واقع ہے۔
یاد رہے کہ گوری خان کی اپنی بھی ایک کمپنی ہے جس کا نام ’گوری خان ڈیزائنز‘ ہے وہ بی ٹاؤن کی بہترین انٹیریئر ڈیزائنرز میں سے ایک ہیں گوری نے بہت سی مشہور شخصیات کے گھر ڈیزائن کئے ہیں۔
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر فوجی سربراہان…