افغان وادی پنج شیر میں گھمسان کی جنگ ، دونوں اطراف سے بھاری نقصان کے دعوے

کابل(قدرت روزنامہ) افغان وادی پنج شیر میں طالبان اور احمد مسعود کی فورسز کے درمیان لڑائی جاری ، دونوں اطراف سے ایکدوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کے دعوے کئے جارہے ہیں ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ مقامی مسلح گروہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر آپریشن شروع کیا گیا جس میں مخالفین کو بھاری نقصان ہوا ہے، جنگجوؤں نے پنجشیر میں داخل ہو کر متعدد علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔دوسری جانب مزاحمتی تحریک کے ترجمان نے کہا کہ تمام دروں اور داخلی راستوں پر ان کا قبضہ ہے اور وادی کے داخلی علاقے ضلع شتل میں قبضے کے لیے طالبان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں جب سے لڑائی شروع ہوئی ہے اس وقت سے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں طالبان جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔
طالبان کا ہے کہ پنجشیر وادی کا چاروں طرف سے گھیراؤ کر لیا گیا ہے اور باغیوں کی کامیابی ناممکن ہے تاہم باغیوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی احمد شاہ مسعود کے بیٹے اور مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر طالبان اپنی حکومت میں افغانستان کے تمام نسلی گروہوں کو شامل کرتے ہیں تو ہم ان کی حکومت کو تسلیم کر لیں گے۔

Recent Posts

افغان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی، طالبان رہنما نے بھارت کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی…

2 mins ago

بابراعظم کو جوتے دینے سے انکار کس نے کیا تھا؟ کامران اکمل نے خاندانی راز بیان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل…

9 mins ago

کیا آپ بھی اپنی لینڈ روور کو الیکٹرک وہیکل میں تبدیل کروانا چاہتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک کمپنی لینڈ روورز اور پورش گاڑیوں کو الیکٹرک وہیکل میں تبدیل…

16 mins ago

غیر مصدقہ رپورٹنگ بند کریں، کترینہ کیف نے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ چند ہفتوں سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے…

30 mins ago

کراچی کے سرد خانوں میں رکھی جانیوالی لاشوں کی تعداد میں اچانک اضافہ کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم کی تبدیلی یا کوئی اور وجہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ…

38 mins ago

پیپلز پارٹی نے حکومت سے کون سے مطالبات منوا لیے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام انتخابات کے نتائج کے بعد کوئی بھی سیاسی جماعت اس پوزیشن…

44 mins ago