اعداد و شمار دیوالیہ ہونے سے بھی آگے کھڑے ہیں، حماد اظہر


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ اعداد و شمار دیوالیہ ہونے سے بھی آگے کھڑے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران حماد اظہر نے کہا کہ کیا یہ کوئی حیرت انگیز بات ہے کہ معیشت کہاں کھڑی ہے، آج عالمی اداروں کو آپ کی حکومت پر اعتماد نہیں رہا، کیا یہ پی ٹی آئی کا قصور ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہاتھ باندھ کر ہم کہتے ہیں کہ استعفیٰ دے دیں گھر چلے جائیں، ملک کو ایک نئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے، ہراساں کرنے، آڈیو اور ویڈیو لیک کرنے سے ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اس وقت ڈالر کا ریٹ 278 تک پہنچ گیا اور اوپن مارکیٹ میں 310 تک پہنچ گیا، آئی ایم ایف پروگرام کا کیا بنا کسی کو کچھ پتہ نہیں؟ ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ پچھلے 11 ماہ میں 62 فیصد روپے نے اپنی قدر کھوئی۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ برآمدات آپ کی تباہ ہو چکی ہیں، یہ تمغے پی ڈی ایم حکومت کو جاتے ہیں، بین الاقوامی اداروں نے ریٹنگ سی اے اے 3 کی ہے، آج دوبارہ ہماری معیشت تباہ ہو گئی ہے، 11 ماہ سے مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ان سے معیشت نہیں سنبھلے گی، بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات 2 ارب ڈالر سے نیچے چلی گئی ہیں۔
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اس ٹولے کو حکومت میں رکھنے کے لیے بہت محنت کی گئی، نیب کے آفتاب سلطان پر دباؤ ڈالا گیا، سننے میں آ رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو کہا جا رہا ہے الیکشن ہوئے تو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو گا، وزیرِ اعظم سامنے آ کر اس بات کی وضاحت کریں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، جو پچھلے 11ماہ میں تباہی آئی ہے اس سے قبل قدرتی آفات میں بھی نہیں ہوا۔سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی جعلی کیسز کرانے کے لیے پولیس کو استعمال کیا گیا، پولیس والے خود شرمندہ ہیں کہ کس طرح کے کام ہم سے کرائے جا رہے ہیں، جعلی کیس بنائے گئے، 80 سال کے لوگوں کو پکڑا گیا، عدلیہ میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Recent Posts

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

1 min ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

18 mins ago

بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو…

27 mins ago

بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…

38 mins ago

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

46 mins ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے…

59 mins ago