بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے پروازیں چلانے کا فیصلہ، پی آئی اے نے آپریشن کا اعلان کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے 32 پروازیں چلائے گی۔تفصیلات کے مطابق مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے بڑے آپریشن کا اعلان کردیا، پی آئی اے عید الاضحی سے قبل ہم وطنوں کو 32 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچائے گی۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق کابل میں پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو وطن پہنچانے کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جائیں گے، کابل کیلئے 12 اور 16 جولائی کو خصوصی پروازیں آپریٹ کررہے ہیں، جب کہ خلیجی ممالک سے پاکستان آنے

کیلئے 5 خصوصی پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق دبئی اور ابوظہبی سے پاکستانیوں کو بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے وطن پہنچایا جائے گا، سعودی عرب کیلئے بھی 10 پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جائیں گے، تاشقند کیلئے 8 خصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، اور تاشقند کیلئے ایئر بس 320 طیارے آپریٹ ہوں گے، جب کہ پی آئی اے بشکک میں پھنسے ہوئے طالبعلموں کو وطن لانے کیلئے خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی وزارت دفاع کے ایئر میڈیکل شعبے نے انڈونیشیا میں کرونا وائرس سے متاثرہ سعودی شہری کو وطن واپس پہنچا دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فضائی میڈیکل ریسکیو سروس کا طیارہ انڈونیشیا سے کرونا کے مریض کو لے کر مسلسل 18 گھنٹے کی پرواز کے بعد دارالحکومت الریاض پہنچا۔ کسی دوسرے ملک میں کرونا کا شکار ہونے والے شہری کی وطن واپسی کا یہ سب سے لمبا سفر ہے۔رواں سال کے دوران ایئر میڈیکل انخلا کے طیاروں نے کرونا وائرس کے 90 سے زیادہ مریضوں کو وطن واپس لایا۔غور طلب ہے بات یہ ہے کہ آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے ایئر میڈیکل ریسکیو کے طیارے کا بیڑا سالانہ 2500 سے زیادہ مریضوں کی آمدورفت میں مدد کرتا ہے۔ مملکت کے اندر اور باہر مریضوں کی منتقلی کے لیے 1600 پروازیں چلائی جاتی ہیں۔

Recent Posts

سولر منصوبہ، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کے لیے بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کااعلان کردیا…

5 mins ago

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

25 mins ago

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی کال واپس لے لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی…

1 hour ago

پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ،ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے…

2 hours ago

گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشربا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حکومتی قرضوں سے متعلق…

2 hours ago

بانی پی ٹی آئی کا رویہ اورسوچ غیر سیاسی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بانی پی…

2 hours ago