اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی حاصل، سماعت 21 مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کیخلاف آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،
جس میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی طرف سے جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر کی عدالت میں طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی کہ طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیاہے، آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، شیخ رشید کی میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی۔عدالت نے شیخ رشیدکی طبی بنیادوں پر آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور فرد جرم عائدکرنےکی تاریخ 21 مارچ مقرر کردی۔
مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…