کوئٹہ(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے دست راست محمد خان بھٹی کو بلوچستان سے گرفتار کرلیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد خان بھٹی کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کیا ہے جس کے بعد ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے محمد خان بھٹی کو کوئٹہ سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور لانے کے لیے چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔
سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے دست راست محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔ محمد خان بھٹی کے خلاف تقرر اور تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصولی کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمہ میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسین رانا اقبال کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے، گرفتار ملزم رانا اقبال محمد خان بھٹی کے خلاف عدالت میں اعترافی بیان بھی ریکارڈ کرواچکے ہیں۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…