بنگلادیش؛ مہنگے ٹکٹس اور اخراجات حج کے روحانی سفر کی راہ میں رکاوٹ بن گئے


ڈھاکا(قدرت روزنامہ) بنگلا دیش میں طیاروں کے ٹکٹس اور اخراجات مہنگے ہونے کے باعث 1 لاکھ 27 ہزار حج کوٹے پر اب تک صرف 32 ہزار نے درخواست دی ہے جو ملکی تاریخ میں کم ترین تعداد ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ ماہ 4.7 ارب ڈالر کی منظوری کے باوجود بنگلا دیش میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے کیوں کہ بنگلادیشی کرنسی ٹکا مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، ہوائی جہاز کے آسمان کو چھونے والے کرایوں اور حج کے دیگر اخراجات میں بے پناہ اضافے نے حج کے خواہش مند لاکھوں شہریوں کو مایوس کردیا ہے جن کے لیے سعودی عرب کا سفر ناممکن ہوگیا ہے۔
بنگلادیش میں گزشتہ برس کے مقابلے اس سال عازمین حج کے ہوائی کرایوں میں تقریباً 580 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال یہ 1,400 ڈالر تھا، لیکن اس سال یہ تقریباً 2,000 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے رواں برس بنگلا دیشی حکومت کی رضامندی سے ایک لاکھ 47 ہزار کوٹہ مختص کیا ہے لیکن اب تک صرف 32 ہزار عازمین حج نے رجسٹریشن کرائی ہے جب کہ آخری تاریخ 7 مارچ ہے یعنی کوٹہ مکمل ہونا بھی مشکل نظر آرہا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کوٹے کی تعداد سے دگنی تعداد میں درخواستیں موصول ہوتی تھیں۔ حج آفس ڈھاکا کے ڈائریکٹر سیف الاسلام نے عرب نیوز کو بتایا کہ میں نے ملک میں ایسی صورت حال کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا۔ڈائریکٹر سیف الاسلام نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ حکومت عازمین حج کے لیے کوئی سبسڈی منظور کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

10 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

12 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

15 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

34 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

38 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

42 mins ago