بارشوں کی پیشگوئی کے باعث سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ

(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی تیز بارشوں کی پیشگوئی کے مد نظر سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

بلدیاتی اداروں، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، کراچی واٹر بورڈ اور واسا کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور انہیں فیلڈ میں تعینات کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر بلدیات نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی افسر یا عملہ بغیر اجازت ہیڈ کوارٹرز نہیں چھوڑے گا۔ غفلت کے مرتکب افسران اور عملے کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ برساتی نالوں کے حساس مقامات اور چوکنگ پوائنٹس کی نگرانی کی جائے۔

انہوں نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو ہدایت کی کہ نالوں سے کچرا ہٹاکر لینڈ فل سائٹس پر پراپر طریقے سے منتقل کیا جائے۔ کراچی واٹر بورڈ، واسا اور دیگر متعلقہ محکمے مین ہولز بند کریں تاکہ بارشوں میں شہریوں کو محفوظ رکھا جائے۔ شہروں سے سائن بورڈز اتارے جائیں اور انہیں محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پمپنگ سٹیشنز پر بجلی کے متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ نکاسی آب میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ ملیریا اور ڈینگی کے موثر کنٹرول کے لیے اسپرے کا بندو بست کیا جائے اور تمام ضروری مشینری، ایکوپمنٹ اور گاڑیاں تیار رکھی جائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔

Recent Posts

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

6 mins ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

16 mins ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار…

25 mins ago

تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک…

60 mins ago

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ مشیر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر…

1 hour ago

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

1 hour ago