انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 9 پیسے سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت کو ریورس گئیر لگ گیا . انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 5 روپے 9 پیسے کمی ہوئی ہے جس سے ڈالر 280 روپے کا ہوگیا .

خیال رہے کہ گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نے ریکارڈ توڑ اڑان بھری اور اس کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا جب کہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر مجموعی طور پر 18 روپے 98 پیسے بڑھ کر نئی قیمت 285 روپے 9 پیسے جا پہنچی تھی

. .

متعلقہ خبریں