ٹی وی شو کا تجربہ اچھا رہا، پیشکش ہوئی تو ایکٹنگ بھی کرسکتا ہوں‘شعیب ملک

لاہو ر(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رانڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ٹی وی شو کا تجربہ اچھا رہا اگر اچھی آفر ہوئی تو ایکٹنگ بھی کر سکتا ہوں . نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ تھائی لینڈ میں شو کیا تو کرکٹرز نے بہت سپورٹ کیا، کرکٹ پر تبصرے بھی چلتے رہتے ہیں تاہم پہلی ترجیع کرکٹ ہے .

انہوں نے کہا کہ وہ کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں جس میں خود بھی لطف اندوز ہو سکوں، دوسروں کو دیکھ کر کچھ نہیں کیا، مجھے میزبانی کرنا اچھا لگتا ہے . شعیب ملک نے ایکٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری مجھے کرنی نہیں آتی مگر کہتے ہیں کہ کرکٹر بڑے اداکار ہوتے ہیں، بہت اچھی پیشکش آئی اور وقت ہوا تو شاید کر لوں .

. .

متعلقہ خبریں