مقابلے میں یوکرین کے مائیکولا زابنیاک نے 52.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی جبکہ برازیل کے جو وِکٹر ٹیکزیرا ڈی سوزا نے 51.86 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا . حیدر علی ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں . انہوں نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں . حیدر علی نے لانگ جمپ مقابلوں میں 2008 میں چاندی اور 2016 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا . وہ میڈل کی دوڑ میں پاکستان کی آخری امید تھے کیونکہ دوسری پاکستانی ایتھلیٹ انیلا عزت بیگ نااہل قرار دے دی گئی تھیں . وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حیدر علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے . . .
ٹوکیو(قدرت روزنامہ)ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں حیدر علی نے پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی . حیدر علی نے چھ میں سے تیسری باری میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں باری میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا،یہ ان کی اب تک کی سب سے بڑی تھرو ہے .
متعلقہ خبریں