ٹوکیو پیرالمپکس،حیدر علی نے پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی

ٹوکیو(قدرت روزنامہ)ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں حیدر علی نے پاکستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔حیدر علی نے چھ میں سے تیسری باری میں 47.84 میٹر کی تھرو کی جبکہ پانچویں باری میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا،یہ ان کی اب تک کی سب سے بڑی تھرو ہے۔مقابلے میں یوکرین کے مائیکولا زابنیاک نے 52.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی جبکہ برازیل کے جو وِکٹر ٹیکزیرا ڈی سوزا نے 51.86 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔حیدر علی ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے

والے پہلے پاکستانی ہیں۔انہوں نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں۔حیدر علی نے لانگ جمپ مقابلوں میں 2008 میں چاندی اور 2016 میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔وہ میڈل کی دوڑ میں پاکستان کی آخری امید تھے کیونکہ دوسری پاکستانی ایتھلیٹ انیلا عزت بیگ نااہل قرار دے دی گئی تھیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حیدر علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔

Recent Posts

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

1 min ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

12 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

24 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

35 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

47 mins ago

سوزوکی کی جانب سے شاندار پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…

57 mins ago