عائشہ اکرم کیس میں 98 ملزمان بے گناہ قرار، رہا کرنے کا فیصلہ

گریٹر اقبال پارک (قدرت روزنامہ)گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ کو ہراساں کرنے کا کیس، 98 ملزموں کو رہا کرنے کا فیصلہ، ٹک ٹاکر عائشہ نے 6ملزمان کو شناخت کیا۔
تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکرسےبد تمیزی کا معاملہ پر 98 ملزموں کو مقدمےسے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفتیش کے دوران 98 ملزم شناخت پریڈ میں بے گناہ قرار پائے۔ ٹاک ٹاکرنے 6 ملزمان کو شناخت کیا جبکہ 98 ملزموں کو آج ضلع کچہری میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نےملزموں کو ڈسچارج کرنے کیلئے رپورٹ تیار کر لی، ایڈیشنل سیشن جج حسن سرفراز چیمہ سماعت کریں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز ٹک ٹاکر عائشہ نے104 ملزمان میں سے 6 ملزم شناخت کیے جبکہ 4 ملزموں کو غلط شناخت کیا۔ چاروں ملزم جیل میں 6 ماہ سے مختلف مقدمات میں قید تھے، عائشہ اکرم نےشہر یار، مہران، عابد ، ارسلان ، ساجد اور افتخار کو شناخت کرلیا۔ خاتون نے3 گواہوں بلال ، ریمبو اور صدام کی موجودگی میں شناخت کی، خاتون کےمطابق افتخار نےمیرے کپڑے پھاڑے اور ہاتھوں میں اٹھایا۔عائشہ کی جانب سے ارسلان پر تشددکرنے کا الزام عائد کیا گیا۔شہریار نےدھکے دے کر جنگلے کے ساتھ مارا اور مہران نے زدوکوب کیا جبکہ عابد نےسیلفیاں لیں،غلط حرکات کیں۔ خاتون کےمطابق ملزم ساجد نےلڑکوں کو میری طرف اکسایا۔

Recent Posts

پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلر کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات

لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں پر حملے کرنے والے ٹارگٹ کلر ملزم نے تفتیش کے…

12 mins ago

دوسروں کے دل توڑنے کے سوال پر اداکارہ نازش جہانگیر شرما گئیں، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ ان کا دل کبھی نہیں…

25 mins ago

پشین میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشین میں پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او…

26 mins ago

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی…

37 mins ago

وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے…

44 mins ago

باسط علی نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) لیگ سپنر اسامہ میر اور زمان خان کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ…

45 mins ago