ڈالر بحران کے سبب اسمارٹ فونز کے مینوفیکچرنگ پلانٹ بند ہونے لگے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں جاری مالی و ڈالر بحران کے باعث مقامی سطح پر موبائل کی مینوفیکچرنگ کیلئے لگنے والے یونٹ بھی بند ہونا شروع ہوگئے، جس سے ہزاروں ملازمین کے بےروزگار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سابق وزیر مملکت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد اظفر احسن کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو لکھے گئےکھلے خط میں کیا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت لگائی گئی موبائل فون فیکٹری ٹرازیشن ٹیکنو الیکٹرک کو جبری بندش کا سامنا ہے۔
کمپنی پاکستان میں ماہانہ 3 لاکھ اسمارٹ موبائل بناتی تھی ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے تقریبا 3000 ملازمین جس میں 400 انجینئرز شامل ہیں بےروز گار ہوگئے ہیں۔
ٹرازیشن ٹیکنو الیکٹرانکس کی طرح باقی 30 اسمارٹ موبائل فون اسمبلرز کرنے والی فیکٹریاں مشکلات کا شکار ہیں۔ اسمارٹ موبائل فونز کی صنعت سے تقریبا 4 لاکھ افراد کا روز گار وابستہ ہے، جبکہ مقامی موبائل فون اسمبلرز صنعت کو ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کے آلات اور خام مال کی ضرورت ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف یہ زرمبادلہ فراہم کر کے لاکھوں روز گار بچا سکتے پیں۔دوسری جانب خط کی کاپی وفاقی وزیر خزانہ، وزیر صنعت و پیدوار اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی, وزیر تجارت، اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

Recent Posts

سیف اللہ رودینی کو لاپتہ ہوئے 11 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی، بی وی جے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…

5 mins ago

کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…

19 mins ago

پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب، سیکیورٹی کے لئے ایف سی کی تعیناتی کی منظوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…

25 mins ago

بلوچستان کے وسائل سیکیورٹی کے نام پر ہڑپ کیے جارہےہیں، مولاناہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…

33 mins ago

چمن بارڈر پر پاسپورٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے، چمن کے شہری تو ہمارے اپنے ہیں، کمشنرکوئٹہ

چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…

39 mins ago

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

46 mins ago