بھارت غربت کا شکار جبکہ پاکستان خوشحال نظرآیا، جاوید اختر


بمبئی (قدرت روزنامہ)حال ہی میں لاہور میں ہونے والے فیض فیسٹیول میں شرکت کے دوران پاکستان سے متعلق گفتگو کرنے والے بھارتی فلم رائٹر جاوید اختر نے ایک بار پھر پاکستان کے حوالے سے بیان دیا ہے۔ گزشتہ دنوں لاہور میں ہونے والے فیض فیسٹیول کے دوران بھارتی مصنف، شاعر اور نغمہ نگارجاوید اختر نے پاکستانیوں سے متعلق متنازع گفتگو کی تھی جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تاہم اب جاوید اختر نے بھارت میں ایک تقریب کے دوران انڈیا اور پاکستان کی غربت کا موازنہ کیا ہے۔تقریب کےدوران میزبان اور معروف مصنف چیتن بھگت نے جاوید اختر سے سوال کیا کہ پاکستان کی معیشت کا برا حال ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں، کیا آپ کو دورہ پاکستان کے دوران وہاں یہ چیز محسوس ہوئی؟جاوید اختر نے کہا کہ نہیں بالکل نہیں، بھارت میں ہمیں سڑکوں پر غربت نظر آتی ہے
لیکن لاہور میں ایسا کچھ نہیں دکھائی دیا، ایسا لگتا کہ وہاں غربت چھپائی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں 3 بار لاہور گیا پر وہاں کبھی غریبوں کے گھر دکھائی نہیں دیے، نہ سڑکوں پر کوئی غریب نظر آیا، حیرت کی بات ہے کہ انہوں نے اس سب کا کیسے انتظام کیا ہوا ہے۔ اس دوران چیتن بھگت نے جاوید اختر سے کہا کہ پاکستان میں آپ کو اسپیشل گلیوں سے لے جاتے ہوں گے جہاں غربت نہ دکھا ئی دے۔
جس پر جاوید اختر نے کہا کہ آپ ممبئی میں کسی بھی سڑک پر جائیں آپ کو کہیں نہ کہیں غربت نظر آجائے گی، ہمارے یہاں اچھا بھی سامنے ہے اور برا بھی مگر پاکستان میں ایسا نہیں ہے، وہاں یہ چیز نظر نہیں آتی۔ واضح رہے کہ فیض فیسٹیول میں پاکستان سے متعلق متنازع بیان دینے کے بعد بھارت پہنچ کر جاوید اختر کا کہنا تھا کہ بیان دینے کے بعد مجھے لگا ایسے ایونٹس میں نہیں جانا چاہیے لیکن یہاں (بھارت) آیا تو لگا پتہ نہیں تیسری عالمی جنگ جیت کر آیا ہوں

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

4 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

28 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

32 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

44 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

51 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

58 mins ago