53 سالہ شامی سائیکل پر عمرے کیلیے جرمنی سے مکہ پہنچتے ہی جاں بحق


مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) شامی نژاد شہری جرمنی سے سائیکل پر 73 دن کے سفر کے بعد مکہ پہنچتے ہی اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے اور یوں ان کی مقدس ترین شہر میں دفن ہونے کی خواہش پوری ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 73 روز قبل جرمنی سے 53 سالہ غازی جاسم نے سائیکل پر مسجد الحرام جانے کے لیے رخت سفر باندھا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھیں۔
وہ رب کی خوشنودی کے لیے پایہ استقلال کے ساتھ مقدس سفر پر رواں دواں رہے اور ہر آنے والی مشکل کا مسکرا کر مقابلہ کیا۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنے سفر کی روداد بھی بتاتے جا رہے تھے۔
غازی جاسم جیسے ہی اپنی منزل مقصود پر پہنچے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ زار و قطار روتے ہوئے نماز ادا کی اور اسی دوران انتقال کرگئے۔ مسجد الحرام میں ہی ان کی نماز جنازہ پڑھائی گئی اور سرزمین مقدس میں تدفن ہوئی۔سوشل میڈیا پر وہ پہلے ہی مکہ مکرمہ میں انتقال اور وہیں دفن ہونے کی خواہش کا اظہار کر چکے تھے اور اللہ نے ان کی یہ تمنا پوری کردی۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

1 min ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

4 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

19 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

28 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

30 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago