واشنگٹن (قدرت روزنامہ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان میں جمہوری آئینی اور قانونی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔آج امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اس کا اندرونی معاملہ ہے۔
نیڈ پرائس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوال پاکستانی عوام کے لئے ہے، امریکا کے لئے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن پر بات کر رہے ہیں، افغان مہاجرین کو ایسی جگہ نہ بھیجا جائے جہاں انہیں ظلم و ستم کا سامنا ہو، تمام ریاستیں افغان پناہ گزینوں سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،بھارت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انکا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کی اہمیت کو دنیا میں اجاگر کرتے رہتے ہیں، انٹرنیٹ تک رسائی کشمیر سمیت دنیا کی دیگر جمہوریتوں کو مضبوط بنانے کیلئے اہم ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…