لاہور(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے عدالت نے فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں شامل تفتیش نہ ہونے کی بنیاد پر ایف آئی اے کی درخواست پر جاری کئے۔ایف آئی اے نے فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لئے ۔
فرح گوگی نے کرپشن، رشوت ستانی اور غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ و دباؤ کے ذریعے اربوں روپے کمائے اور پھر منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔فرح گوگی نے سرکاری افسران پر دباؤ کے ذریعے ٹھیکہ جات کے ٹینڈرز غیر قانونی طور پر ایوارڈ کروانے کی مد میں بھی کروڑوں روپے بطور رشوت لئے۔تحقیقات کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف ہوا۔
واضح رہے کہ فرح گوگی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کے لیے ملک سے پہلے ہی فرار ہو چکی ہے، ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…
کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…
سبی(قدرت روزنامہ)رند قبائل کے سربراہ وسابق صوبائی وزیرسردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ…