عماد وسیم اور عرفان خان کی جارحانہ بیٹنگ، کنگز نے یونائیٹڈ کو بڑا ٹارگٹ دے دیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان 8، آدم روسنگٹن 20، طیب طاہر 19، شعیب ملک 12، عرفان خان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 92 اور میتھیو ویڈ 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے . کراچی کنگز نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر201 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو 202 رنز کا ٹارگٹ دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے دو جبکہ رومان رئیس، حسن علی اور فہیم شرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا .

. .

متعلقہ خبریں