عمرہ زائر جرمنی سے موٹرسائیکل پر مکہ مکرمہ پہنچتے ہی انتقال کر گیا


ریاض (قدرت روزنامہ)عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جرمنی سے موٹرسائیکل پر شامی عمرہ زائر مکہ مکرمہ پہنچتے ہی اپنی خالق حقیقی سے جا ملا . گلف نیوز کے مطابق جرمنی سے مکہ مکرمہ موٹر پر سفر کرنے والا 53سالہ شہادہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرم پہنچتے ہی انتقال کر گیا

ان نمازہ جنازہ عظیم الشان مسجد میں ادا کی گئی اور بعد ازاں انہیں مکہ مکرمہ میں سپرد خاک کیا گیا .

جرمنی میں مقیم حمص سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ شامی شخص غازی جاسم شہادہ نے 73 دن کے سفر کے بعد مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد الحرام تک کا سفر مکمل کیا تاہم مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام پہنچ کر شہادہ کا انتقال ہوگیا . دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ کے زیراہتمام لائسنس مرکز اور تربیت برائے حجاج ومعتمرین کے زیراہتمام پہلی بار بیرون ملک تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا . یہ کورس اپنی نوعیت کا مملکت سے باہر منعقد ہونے والا پہلا کورس ہے . اس کورس میں بیرون ملک کارکنوں اور رضا کاروں کو حجاج کرام اور عمرہ زائرین کی خدمت کے بارے میں ضروری رہ نمائی فراہم کرنا ہے . بیرون ملک رضا کاروں کی تربیت سے حج یا عمرہ کی سعادت کے لیے حرمین شریفین کا رخ کرنے سے قبل عازمین اپنے ملک میں مناسک اور اس بابرکت سفر سے متعلق ضروری رہ نمائی حاصل کرسکیں گے . عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک رضا کاروں کی عازمین کی رہ نمائی سعودی وژن 2030 کیپروگراموں، اہداف اور مقاصد کا حصہ ہے . اس سلسلے میں پہلا تربیتی کورس ملائیشیا میں کرایا گیا ہے . اس کا مقصد حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرنا، ان کے سفر میں سہولت فراہم کرنا اور ان کے مذہبی اور ثقافتی تجربات سے مالا مال کرنا تھا . یہ پروگرام وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کی زیر سرپرستی اور موجودگی میں ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر ایک وفد کے ذریعے کرایا گیا .

اس میں متعدد سرکاری اداروں اور نجی اداروں کے نمائندے شامل تھے . وزارت حج وعمرہ نے مملکت سے باہر عازمین حج وعمرہ کی رہ نمائی کے لیے

تربیتی کورس کرانے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی کاوشوں اور دلچسپی پران کا شکریہ ادا کیا .

. .

متعلقہ خبریں