ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں معمولی 0.30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ہفتہ وارمہنگائی کی مجموعی شرح 41.07 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی جس سے سب سے زیادہ متاثر متوسط طبقہ ہوا۔
44 ہزار سے زائد ماہانہ انکم والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 42.42فی صد ریکارڈ کی گئی۔ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 16 روپے47 پیسےمزید مہنگا ہوا۔ بیس کلوآٹے کے تھیلے کی ملک میں اوسط قیمت 1705 روپے 51 پیسے ہوگئی۔
حالیہ ہفتے میں چینی ایک روپے 3 پیسے، تازہ دودھ 1 روپے 49 پیسے ، دال مونگ 2 روپے 8 پیسے، مٹن 2 روپے 14 پیسے مزید مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گھی ، دال ماش، دال مسور چاول اور نمک کی قیمتوں میں بھِی اضافہ ہوا، جبکہ حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
ایک ہفتے میں پیاز 21 روپے 96 پیسے کلو، انڈے 16 روپے درجن ، لہسن کی قیمت 18 روپے 48 پیسے کلو کم ہوئی، جبکہ 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Recent Posts

چاہتا ہوں مذاکرات ہوں، کوئی حل نکلے اور عمران خان کی رہائی ہو، شیخ رشید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنہوں نے…

9 mins ago

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے…

16 mins ago

24 نومبر کو پی ٹی آئی احتجاج کیلئے خصوصی کنٹینر تیار، ساؤنڈ سسٹم نصب

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے لیے خصوصی…

32 mins ago

شہری علاقوں میں دہشتگردی کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا،مذاکرات کیلئے ریاست اور حکومت کے دروازے کھلے ہیں: سرفرازبگٹی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نےکہا ہے کہ خطے میں صرف بلوچستان میں…

39 mins ago

اپنا مارے گا

تحریر:حمیراعلی ہمارے ہاں بچوں کے رشتے کرتے ہوئے اپنے خاندان کو ترجیح اس بنا پر…

42 mins ago

کیا پی ٹی آئی کا ہر ایم این اے10ہزار لوگ اپنی جیب میں ڈال کر لائے گا؟ رانا ثناء اللہ

کراچی (قدرت روزنامہ) مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی…

47 mins ago