گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات میں ڈوبا ملک پہلی بار ہمیں نہیں ملا۔مریم نواز کی زیرصدارت گوجرانوالہ میں پارلیمینٹرینز اور تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ آصف، خرم دستگیر، عطا تارڑ سمیت ڈویژن کے تمام اضلاع سے اراکین اسمبلی اور تنظیمی عہدیدار شریک ہوئے۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ملک مسائل میں جب ڈوب جاتا ہے، تب ہی نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ آپ کی شناخت اور جماعت کو مٹانے والے اللّٰہ کے کرم سے خود مٹ گئے، ہماری قیادت ایمان دار، نیک نام اور عوام کی کارکردگی کے امتحان میں سرخرو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں، پتلی تماشا کرنے والے گھروں میں قید ہو چکے ہیں، آج مشکل ضرور لیکن اللّٰہ کی مدد سے لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کی طرح معاشی اندھیرے بھی ختم ہوں گے۔مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا ہے کہ سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے، ہمیشہ کی طرح شیر ہی قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا۔
ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ الیکشن ہو یا فسطائیت کا مقابلہ گوجرانوالہ سب سے آگے ہے، ٹیم گوجرانوالہ نے پارٹی کے دیگر ڈویژنز کو چیلنج دیا ہے، امید اور یقین ہے پارٹی کے تمام ڈویژنز اس چیلنج کو قبول کریں گے، تنظیمی کنونشن پارٹی کو مزید بہتر، مضبوط اور فعال بنانے کا ذریعہ ثابت ہوئے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…